QR CodeQR Code

ہنگو ڈرون حملہ، سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو نامز د کرنے کامطالبہ

27 Nov 2013 18:34

اسلام ٹائمز: شیرین مزاری نے مطالبہ کیاکہ حکومت سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو گرفتار کر کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالے،کریک اوستھ کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں، ان کا ٹرائل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے ہنگو ڈرون حملے کے مقدمے میں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹرجان برینن اور پاکستان میں اسٹیشن چیف کریک اوستھ کو ملزم نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہاہے کہ سی آئی اے افسران کو ملزم نامزد کرنے کے لئے تھانہ ٹل میں کل درخواست جمع کرائی جائے گی۔ ہنگو ڈرون حملے میں 4 پاکستانی ، 2 افغان مہاجرین ہلاک جبکہ 8 طلبہ زخمی ہوئے۔ شیرین مزاری نے مطالبہ کیاکہ حکومت سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو گرفتار کر کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالے،کریک اوستھ کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں، ان کا ٹرائل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 325221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325221/ہنگو-ڈرون-حملہ-سی-آئی-اے-کے-اسٹیشن-چیف-کو-نامز-د-کرنے-کامطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org