0
Wednesday 27 Nov 2013 21:21

بلدیاتی انتخابات، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں مزید ترمیم کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں مزید ترمیم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں مزید ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتیں پینل بنا کر حصہ لے سکیں گی۔ مجوزہ ترمیم کے تحت یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے لئے امیدوار پینل بنا کر الیکشن لڑ سکیں گے۔ آزاد امیدوار بھی پینل بنا کر الیکشن لڑ سکیں گے۔ انفرادی حیثیت کے بجائے پینل کو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا جبکہ آزاد پینل کامیابی کے تین دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا پابند ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے گورنر سندھ آرڈیننس جاری کریں گے تاہم بعد ازاں اسے سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

ترمیم کے بعد ہر پینل ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکے گا۔ یہ انتخابی نشان کسی ایک سیاسی جماعت کے نام پر الاٹ کیا جائے گا۔ اگر کسی پینل میں ایک سے زیادہ سیاسی جماعت کے امیدوار ہیں تو انہیں بھی کسی ایک سیاسی جماعت کا نشان الاٹ کیا جائے گا۔ آزاد امیدواروں کو بھی ایک پینل کی صورت میں الیکشن لڑنا ہوگا۔ الیکشن جیتنے کی صورت میں اس آزاد امیدوار کو تین دن کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی۔ ایک یونین کونسل 9 افراد پر مشتمل ہوگی جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، چار جنرل کونسلرز، خواتین اور مزدور / کسان کی تین مخصوص نشستوں کے امیدوار شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 325286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش