QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی سے دوریاں ختم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ نے تین رکنی کمیٹی بنا دی

27 Nov 2013 21:27

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کی کمیٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور امن و امان سے متعلق مشاورت کرے گی جبکہ کمیٹی سندھ میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان پیپلز پارٹی سے دوریاں ختم کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کی کمیٹی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمد اور حیدرآباد کے سابق ناظم کنور نوید جمیل پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور امن و امان سے متعلق مشاورت کرے گی جبکہ کمیٹی سندھ میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 325289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325289/پیپلز-پارٹی-سے-دوریاں-ختم-کرنے-کیلئے-متحدہ-قومی-موومنٹ-نے-تین-رکنی-کمیٹی-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org