0
Wednesday 27 Nov 2013 22:33

سی آئی اے نے گوانتانا موبے کے قیدیوں کو اپنا ایجنٹ بنالیا

سی آئی اے نے گوانتانا موبے کے قیدیوں کو اپنا ایجنٹ بنالیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ گوانتانا موبے کے بہت سے قیدیوں کو سی آئی اے کا ایجنٹ بنا کر واپس ان کے ملکوں میں بھیجا گیا تھا۔ ان ڈبل ایجنٹوں کی مدد سے ڈرون حملے کیے گئے اور القاعدہ کے کئی اہم رہنماوں کو ہلاک کیا گیا۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کے لیے کام کرنے پر آمادہ قیدیوں کو بھاری رقم، آزادی اور فیملی کے تحفظ کا وعدہ کیا جاتا تھا۔ ان قیدیوں کو گوانتانا موبے جیل ہی میں واقع ٹریننگ سینٹر میں تربیت دی جاتی تھی۔ امریکی عہدے داروں کے مطابق اس پروگرام کا آغاز جنوری 2003ء میں کیا گیا تھا۔ کئی قیدی سی آئی اے کا ایجنٹ بننے پر آمادہ ہوئے۔ جنھیں خفیہ فنڈ سے لاکھوں ڈالر ادا کیے گئے۔ ان قیدیوں کو رہا کر کے واپس ان کے ملکوں کو بھجوایا گیا۔ امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان ڈبل ایجنٹوں کی نشاندہی پر ڈرون حملے کیے جاتے تھے۔ جن میں القاعدہ کے کئی اہم رہنماء مارے گئے۔ تاہم کچھ ڈبل ایجنٹ اپنے ملکوں میں واپس جا کر گم ہوگئے جن سے سی آئی کا کوئی رابطہ نہیں رہا۔ اپنے رہنماوں کی ہلاکت کے بعد القاعدہ بھی گوانتانا موبے سے رہائی پانے والے افراد سے محتاط رہنے لگی تھی۔ امریکی عہدے داروں کے مطابق یہ پروگرام 2006ء میں ختم کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 325298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش