0
Thursday 28 Nov 2013 13:07

یاسر عرفات کا قتل گھناونا جرم تھا، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے، اسماعیل ہانیہ

یاسر عرفات کا قتل گھناونا جرم تھا، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے، اسماعیل ہانیہ
اسلام ٹائمز۔ حماس حکومت کے سربراہ اسماعیل ھانیہ نے سابق فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناونی سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سازش میں جس جس کا ہاتھ ہے اسے کڑی سزا دی جائے۔ اسماعیل ھانیہ نے غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسر عرفات صرف ایک طبقے یا جماعت کے لیڈر نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیرو تھے۔ جس انداز میں ان کی موت واقع ہوئی ہے وہ نہایت گھناونی سازش ہے۔ ان کے قتل کی تحقیقات پوری فلسطینی قوم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ اس وقت اس کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس پر عائد ہو رہی ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ابو عمار کو زہر دینے والے عناصر کو بے نقاب کریں اور عالمی برادری کی مدد سے انہیں کڑی سزا دلوائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 325423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش