0
Thursday 28 Nov 2013 18:49

امریکی ڈرون حملوں کیخلاف کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

امریکی ڈرون حملوں کیخلاف کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پرامریکی ڈرون حملوں کیخلاف 29 نومبر جمعہ کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان حیدرآباد و دیگر شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف مظاہروں اورریلیوں کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں المحمدیہ سٹوڈنٹس دفاع پاکستان کو نسل کی جانب سے احتجاج کی کال پر دوپہر اڑھائی بجے پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ جس میں دفاع پاکستان کونسل کے رہنما خطاب کریں گے۔ احتجاجی مظاہرہ میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

علماء کرام خطبات جمعہ میں ڈرون حملوں و نیٹو سپلائی کوموضوع بنائیں گے ، عوام الناس کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔لاہور میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف سے پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کریں گے۔ دیگر شہروں میں بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں اورریلیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہوں تاکہ پوری دنیا کومضبوط پیغام دیا جائے کہ پوری پاکستانی قوم ان حملوں کیخلاف ہے اوراپنے بیگناہ پاکستانی بھائیوں کے قتل عام کوکسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔
خبر کا کوڈ : 325551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش