0
Thursday 28 Nov 2013 22:29

پیپلزپارٹی وکلا کی جمہوری جدوجہد میں برابر کی شریک ہے، پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی وکلا کی جمہوری جدوجہد میں برابر کی شریک ہے، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزلائرز فورم ملتان کا مشترکہ اجلاس ڈوگر ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر ڈوگر نے کی۔ مہمان خصوصی پی ایل ایف کے سینئر رہنما مرزا عزیز اکبر بیگ تھے۔ اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ایل ایف کے جمہوری جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے پیپلزپارٹی وکلا کی جمہوری جدوجہد میں برابر کی شریک ہے۔ 26نومبر کو سپریم کورٹ کے باہر وکلا پر تشدد کی ریاستی تشدد سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کی نہیں آمریت کی پیداوار ہیں۔ پیپلزپارٹی وکلا پر ہونے والے تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں نے ریاستی تشد سے واقعہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی عوام سے مخلص ہے تو پھر مہنگائی تشدد گردی فرقہ واریت اور عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر دھرنا دیں پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر سطح پر حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی۔ پی ایل ایف ملتان نے اپنی تمام دھڑے بندیاں ختم کر کے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا 30نومبر کو ڈسٹرکٹ بار ہائی کورٹ بار میں مشترکہ یوم تاسیس منانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر مرزا عزیز اکبر، حبیب اللہ شاکر، شیخ محمد فہیم، طارق سعید، شیخ غیاث الحق، طارق خان، نشید عارف گوندل، نفیس انصارف، منور صدیقی، صائمہ خان، ندیم پاشا، خواجہ رضوان عالم، خورشید خان، چودھری یاسین، ایم سلیم راجہ، عبدالرف لودھی اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 325613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش