QR CodeQR Code

یورپ اپنی خارجہ پالیسی میں خودمختاری کا مظاہرہ کرے، ایران

29 Jul 2010 12:32

اسلام ٹائمز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم خارجہ پالیسی میں خودمختار اور آزاد یورپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔


اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے آئرلینڈ کے نئے سفیر الیور گروگن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی میں خودمختار ہونے کا مظاہرہ کرے اور ہم ایسے آزاد اور خودمختار یورپ سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے ایران پر پابندیوں کے سلسلے میں یورپی یونین کی جانب سے امریکی کانگریس کی پیروی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یورپ اپنے فیصلوں میں خودمختار اور آزاد نہیں ہے اور دوسرے ممالک سے متاثر ہے۔
منوچہر متکی نے کہا کہ ایران نے گذشتہ چند سالوں میں یورپی یونین کے منفی رویے کی وجہ سے اپنی خارجہ پالیسی میں یورپ کی جانب توجہ کم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رراعت، فضا اور دوسری جدید ٹیکنولوجیز کے میدان میں ترقی کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بیرونی امداد کے بغیر بھی بڑے قدم اٹھائے جا سکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران آئرلینڈ کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 32562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/32562/یورپ-اپنی-خارجہ-پالیسی-میں-خودمختاری-کا-مظاہرہ-کرے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org