QR CodeQR Code

سہراب گوٹھ بس ٹرمینل اسلحہ اسمگلنگ کا بڑا مرکز ہے، رپورٹ

29 Nov 2013 00:56

اسلام ٹائمز: کراچی بدامنی کیس میں کسٹم کلکٹر کا سپریم کورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سہراب گوٹھ کے اطراف طالبان کا سیٹ اپ بھی موجود ہےجبکہ افغان کیمپ کے اطراف میں اسلحہ اور منشیات ذخیرہ بھی کی جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بس ٹرمینل اسلحہ اسمگلنگ کا بڑا مرکز اور اطراف میں طالبان کا سیٹ اپ بھی موجود ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کسٹم حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی کا علاقہ سہراب گوٹھ اسلحہ اسمگلنگ کا بڑا مرکز ہے اور سہراب گوٹھ کے اطراف میں طالبان کا سیٹ اپ بھی موجود ہے جبکہ افغان کیمپ کے اطراف میں اسلحہ اور منشیات ذخیرہ بھی کی جاتی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کمپنیاں، کوچز کے ڈرائیور اور ہوٹل مالکان اسملنگ میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 325666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325666/سہراب-گوٹھ-بس-ٹرمینل-اسلحہ-اسمگلنگ-کا-بڑا-مرکز-ہے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org