0
Friday 29 Nov 2013 15:41

ملتان، قاسم جعفری آئی ایس او بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے یونٹ صدر منتخب

ملتان، قاسم جعفری آئی ایس او بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے یونٹ صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو جامعہ امام علی علیہ السلام المعروف علی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ تنظیم نو میں آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ ان کے علاوہ جامعہ امام علی علیہ السلام کے پرنسپل علامہ ظفرحسین حقانی، مولاناجواد حسین خان، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، سابق مرکزی انچارج محبین سید تجمل حسین نقوی، سابق ڈویژنل صدر تہورحیدری اور موجودہ ڈویژنل صدر ڈاکٹرعرفان حیدر، یونٹ صدر قیس عباس نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تنظیم نو کی تقریب سے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر، جواد رضاجعفری، سید تجمل حسین نقوی، تہورحیدری، ڈاکٹرعرفان حیدر اور موجودہ یونٹ صدر قیس رضا نے خطاب کیا۔ آخر میں اکثریت رائے سے قاسم رضا کو بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا نیا میرکارواں منتخب کیا گیا۔ نومنتخب یونٹ صدر سے ڈویژنل صدر ڈاکٹرعرفان حیدرنے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 325801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش