0
Friday 29 Nov 2013 19:34

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 6،7،8 دسمبر کو لاہور میں ہو گا

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 6،7،8 دسمبر کو لاہور میں ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا سال 2013ء2014 کا پہلا اجلاس عاملہ 6،7،8 دسمبر کو لاہور میں ہو گا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینیئرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ سال کے پہلے اجلاس عاملہ سالانہ پروگرام کی منظوری اور نامزد مرکزی کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا اور حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔ مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری کے مطابق مرکزی عاملہ کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی اور پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 325868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش