QR CodeQR Code

امریکہ اور سی آئی اے کے خلاف ثبوت ملے تو نام چالان میں شامل کرلینگے، آئی جی خیبر پی کے

29 Nov 2013 20:23

اسلام ٹائمز: ہنگو ڈرون حملہ کی ایف آئی آر کی ضمنی میں 2 نئے نام شامل کر لئے گئے۔ ایف آئی آر میں سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن اور پاکستان میں چیف کریگ اوستھ شامل ہیں۔ نام شامل کرنے کی درخواست پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پی کے ناصر درانی نے کہا ہے کہ ہنگو ڈرون حملے کی ایف آئی آر تبدیل نہیں ہو سکتی، ٹھوس شواہد ملے تو امریکہ اور سی آئی اے کا نام چالان میں شامل کر لیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر کسی کا نام چالان میں شامل نہیں کریں گے، ہنگو ڈرون حملے میں کمرے کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل کے ٹکڑے اکٹھے کرکے ٹیکنیکل سیکشن کو بھیج دئیے ہیں۔ رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ کس قسم کا میزائل تھا اور کون استعمال کرتا ہے۔ دوسری جانب ہنگو ڈرون حملہ کی ایف آئی آر کی ضمنی میں 2 نئے نام شامل کر لئے گئے۔ ایف آئی آر میں سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن اور پاکستان میں چیف کریگ اوستھ شامل ہیں۔ نام شامل کرنے کی درخواست پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 325882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325882/امریکہ-اور-سی-ا-ئی-اے-کے-خلاف-ثبوت-ملے-نام-چالان-میں-شامل-کرلینگے-جی-خیبر-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org