0
Friday 29 Nov 2013 22:37

افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ ہائی کمیشن فار افغان رفیوجز کے کنٹری سربراہ رونیل رائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 16 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بےروزگاری اور بدامنی کے باعث پاکستان سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کی روانگی سست روی کا شکار ہے۔ رونیل رائٹ نے کہا کہ رواں سال ملک بھر سے 30 ہزار افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس تاثر میں صداقت نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستان میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے۔ اگر افغان مہاجرین بدامنی میں ملوث ہیں، تو حکومت پاکستان کو اختیار ہے کہ وہ انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

خبر کا کوڈ : 325905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش