0
Friday 29 Nov 2013 23:14

وزیراعظم کا پہلی بار قوم پر احسان، پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پہلی بار قوم پر احسان، پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر کے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ہے۔ کہتے ہیں کہ حکومت اس مد میں دو ارب اسی کروڑ روپے کی سبسڈی دیگی۔ لیکن عوام حیران و پریشان ہیں کہ کس بات کی رعائت کا اعلان کرکے وزیراعظم صاحب کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر رہی ہیں لیکن یہاں پر وزیراعظم قوم کو اسبسڈی کی کہانی سنا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو 2 ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی، اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے تھی جسے وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسترد کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر میں پیٹرول موجودہ قیمت 112 روپے 76 پیسے پر دستیاب ہوگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 75 پیسے، لائٹ ڈیزل 101 روپے 24 پیسے پر برقرار رہے گا، عوام کو مٹی کا تیل بھی 108 روپے اور ہائی اوکٹین 141 روپے 32 پیسے میں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 325916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش