QR CodeQR Code

سندھ، کوائف جمع نہ کروانے والے 46 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ

29 Nov 2013 23:38

اسلام ٹائمز: اسلحہ ڈیلرز کو اپنے لائسنس کی تجدید کروانے اور مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود اسلحہ ڈیلرز نے مطلوبہ کوائف محکمہ داخلہ کے حوالے نہیں کئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت سندھ نے مطلوبہ کوائف جمع نہ کروانے والے 46 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں جس کے بعد ڈیلرز اسلحہ کی خرید و فروخت نہیں کر سکیں گے۔ کراچی سے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت کی جانب سے شروع کردہ مہم کے دوسرے مرحلے میں اسلحہ ڈیلرز کو اپنے لائسنس کی تجدید کروانے اور مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود اسلحہ ڈیلرز نے مطلوبہ کوائف محکمہ داخلہ کے حوالے نہیں کئے تھے۔ آخر میں محکمہ داخلہ نے اشتہاری مہم کے ذریعے فائنل نوٹس جاری کیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ تین دن کے اندر اندر اگر انہوں نے کوائف جمع نہ کرائے تو بنا کسی پیشگی اطلاع کے ان کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے جس کے بعد گذشتہ روز 46 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز منسوخ کر دئے گئے ہیں، جن کی لسٹ سپریم کورٹ میں بھی پیش کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 325925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/325925/سندھ-کوائف-جمع-نہ-کروانے-والے-46-اسلحہ-ڈیلرز-کے-لائسنس-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org