0
Saturday 30 Nov 2013 10:30

دراندازی میں کمی متوقع، نئے پاک فوجی سربراہ کی تقرری پر جنرل بکرم سنگھ پر امید

دراندازی میں کمی متوقع، نئے پاک فوجی سربراہ کی تقرری پر جنرل بکرم سنگھ پر امید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری سے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر پاکستان کی طرف سے دراندازی کے واقعات میں کمی ہونے کی امید کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری سربراہ کے مقرر کردہ آرمی چیف سے امن کے قیام کی امید کی جاسکتی ہے، اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات پر بھارت نے پاکستانی حکومت سے اس حوالے سے کئی مرتبہ بات کی تھی جبکہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران نواز شریف کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومت بھارت کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہے جبکہ جنرل کیانی اس بارے میں سنجیدہ نہیں تھے، امید ہے اب نواز شریف کے مقرر کردہ نئے آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کنٹرول لائن پر حالات نارمل رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریںگے، ایک جمہوری سربراہ کے مقرر کردہ آرمی چیف سے امن کے قیام کی امید کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 325972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش