0
Saturday 30 Nov 2013 12:22

آزاد کشمیر کی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، ترابی

آزاد کشمیر کی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ملک و ملت کو سنگین بحرانوں اور مسائل سے صالح اور دیانت دار قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ فرسودہ نظام، نااہل اور بددیانت قیادت نے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے تحفے دیے ہیں۔ جماعت اسلامی اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے میدان میں نکلی ہے۔ یہی نظام جب نافذ ہو گا تو عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل ہوں گے عوام کو اپنی عزت نفس مجروج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترابی نے کہا کہ پورے ڈسڑکٹ ہٹیاں بالا میں ایک بھی سائنس کالج نہ ہونا تعلیم دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوام بھی حکومت معاملات میں شریک ہوں۔ صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا حقیقی کردار ضروری ہے۔ کشمیر کی آر پار کی قیادت کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مکمل کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی پشتبانی جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی بساط کے مطابق یہاں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 326016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش