0
Saturday 30 Nov 2013 22:17

پشاور، پولیو ٹیم پر پھر حملہ، سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

پشاور، پولیو ٹیم پر پھر حملہ، سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ خیبر پختونخوا میں ایک سال کے دوران پولیو ٹیموں پرحملوں میں 16 قیمتیں جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ پشاور کے علاقے بہادر کلے میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ گولیوں کی بوچھاڑ سے ایک پولیس اہلکار ذاکر آفریدی جاں بحق جبکہ ایک سپاہی یعقوب زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ ایک سال کے دوران پشاور چارسدہ، مردان اور صوابی میں پولیو ٹیموں پر مجموعی طور پر 11 حملے ہوچکے ہیں۔ ان حملوں میں 8 پولیو ورکرز، 5 پولیس اہلکار، 2 رضاکار اور 1 عام شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس اور انتظامیہ نے پولیو ٹیموں پر حملے روکنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے۔ کبھی غیر اعلانیہ مہم چلائی، کبھی مخصوص علاقوں تک مہم کو محدود رکھا۔ تاہم شدت پسندوں کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ جس کی وجہ سے رواں سال صوبے کو پولیو فری بنانے کا خواب چینج بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 326185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش