QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت ختم کی گئی تو پوری قوم سڑکوں پر آجائیگی، منور حسن

30 Nov 2013 23:50

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف تھوڑی سی ہمت دیکھائیں تو نیٹو سپلائی کو فوری بند کیا جاسکتا ہے۔ مزید اے پس سی بلانے کے حق میں نہیں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت قربان نہیں کریں گے۔ وفاقی حکومت کو خود قربانی دینا ہوگی۔ اگر کے پی کے حکومت ختم کی گئی تو پوری قوم سڑکوں پر آجائے گی۔ نیٹو سپلائی جاری رکھنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ نواز شریف جرات مندی کا مظاہرہ کریں تو قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ مجلس عاملہ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تھوڑی سی ہمت دیکھائیں تو نیٹو سپلائی کو فوری بند کیا جاسکتا ہے۔ اگر وزیر اعظم نیٹو سپلائی کو روک دیں تو پوری قوم ان کی شکرگزار ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید اے پس سی بلانے کے حق میں نہیں ہوں، اور نئے آرمی چیف راحیل شریف کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے اچھے ثابت ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 326222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/326222/خیبر-پختونخوا-حکومت-ختم-کی-گئی-پوری-قوم-سڑکوں-پر-آجائیگی-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org