QR CodeQR Code

پاکستانیوں کی اکثریت امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتی ہے،سروے رپورٹ

30 Jul 2010 10:54

اسلام ٹائمز:پیو ریسرچ سینٹر کی سروے رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے چھ پاکستانی امریکا کو دشمن تصور کرتے ہیں۔ترانوے فیصد پاکستانی ڈرون حملوں کو غلط سمجھتے ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ایک امریکی سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت امریکا کو دشمن سمجھتی ہے۔پیو ریسرچ سینٹر کی سروے رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے چھ پاکستانی امریکا کو دشمن تصور کرتے ہیں۔ترانوے فیصد پاکستانی ڈرون حملوں کو غلط سمجھتے ہیں۔نوے فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ ڈرون حملوں میں بہت زیادہ معصوم شہری ہلاک ہوتے ہیں،جبکہ انچاس فیصد پاکستانیوں رائے ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی حکومت کی اجازت کے بغیر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی کے مطابق امریکی انتظامیہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی کمی سے آگاہ ہے،امریکی انتظامیہ کو اس بات پر یقین ہے کہ پاکستانی عوام نظر آنے والے فوائد کو دیکھنے کے بعد امریکا کو مثبت طور پر دیکھنے لگیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ میں کیے گئے تازہ سرو ے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوںٕ کی اکثریت امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔ واشنگٹن سے جاری پیو ریسرچ سینٹر کے شائع کردہ سرو ے میں کہا گیا ہے کہ دس میں سے چھ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ امریکہ پاکستان کا دشمن ہے۔پاکستانی امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں،تاہم زیادہ تر کا خیال ہے کہ امریکہ کو افغانستان اور پاکستان سے نکل جانا چاہئے۔اکثریت کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ شدت پسند پاکستان پر قبضہ کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 32630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/32630/پاکستانیوں-کی-اکثریت-امریکہ-کو-اپنا-دشمن-سمجھتی-ہے-سروے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org