0
Friday 30 Jul 2010 14:05
جنرل جیمز میٹس کے بیان پر حزب اللہ لبنان کا شدید ردعمل:

امریکہ کو لبنان میں خانہ جنگی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے

امریکہ کو لبنان میں خانہ جنگی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں جنگ داخلی کی امریکی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ یہ بیانیہ امریکی جنرل جیمز میٹس کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے لبنانی فوج کو حزب اللہ اور شام کے مقابلے میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔ حزب اللہ لبنان نے جنرل جیمز میٹس کے اس بیان کو لبنان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کا ایک واضح نمونہ قرار دیا اور تاکید کی کہ لبنان میں فتنہ گری کی یہ امریکی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ، لبنان کے وجود کا حصہ ہے اور فوج کے ساتھ اسکے تعلقات برادرانہ ہیں۔ بیانیہ میں تاکید کی گئی ہے کہ لبنان امریکی کالونی نہیں ہے جہاں وہ اپنے اور اسرائیلی مفادات کیلئے جو چاہے کرتا پھرے۔
خبر کا کوڈ : 32635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش