QR CodeQR Code

افغانستان میں امریکی فوج کا مزید قیام اور اڈے خطے کیلئے خطرناک ہونگے، مولانا فضل الرحمان

1 Dec 2013 13:07

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ خطے اور پاکستان میں جو امریکی مداخلت جاری ہے اسے روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک لائن پر چلنا ہوگا، اور سب کا ایک فیصلہ ہونا چاہیے، تنہا پروازوں سے امریکہ کو فائدہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے طالبان اور دہشتگرد خطے میں خطرے کی علامت سمجھے جاتے تھے لیکن اب افغانستان میں امریکی فوج کا مزید قیام، خطے کیلئے خطرناک ہوگا۔ سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے اور پاکستان میں جو امریکی مداخلت جاری ہے اسے روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک لائن پر چلنا ہوگا، اور سب کا ایک فیصلہ ہونا چاہیے، تنہا پروازوں سے امریکہ کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال پر خطے کے ممالک کو مشترکہ تحقیقات کیلئے حکمت عملی بنانی چاہیے۔ افغانستان میں امریکی فوج کا قیام خطے کے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا۔ نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پھر سے ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ پیدا ہونے والے تعطل کا خاتمہ ایک مشترکہ حکمت عملی سے کیا جائے، لیکن اس کوشش کو سبوتاژ کر دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت تحفظ پاکستان آرڈیننس کو کلی طور پر مسترد کرتی ہے، پرویز مشرف کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، عدالتیں فیصلہ کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 326354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/326354/افغانستان-میں-امریکی-فوج-کا-مزید-قیام-اور-اڈے-خطے-کیلئے-خطرناک-ہونگے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org