QR CodeQR Code

تحریک آزادی جموں کشمیرکے کارکنوں کی دفاع پاکستان کاررواں میں شرکت

1 Dec 2013 18:23

اسلام ٹائمز:تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تقسیم کرنے کیلئے کنٹرول لائن پر دیوارتعمیر کرنے کے اعلانات کر رہا ہے اور دوسری طرف سرحدوں کو نفرت کی لکیریں قرار دیکر انہیں ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے کارکنوں نے مال روڈ پر نکالے جانے والے دفاع پاکستان کاررواں میں بھر پور انداز میں شرکت کی۔ کاررواں میں شریک تحریک آزادی جموں کشمیر کے کارکنوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ و آزاد کشمیر پر دیوار برلن کی طرز پر دیوار تعمیر کرنے کے اعلان اور ڈرون حملوں و نیٹو سپلائی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کی تحریک میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تقسیم کرنے کیلئے کنٹرول لائن پر دیوار تعمیر کرنے کے اعلانات کر رہا ہے اور دوسری طرف سرحدوں کو نفرت کی لکیریں قرار دیکر انہیں ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی مضبوط آواز بلند نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 326446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/326446/تحریک-آزادی-جموں-کشمیرکے-کارکنوں-کی-دفاع-پاکستان-کاررواں-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org