0
Sunday 1 Dec 2013 20:23
کسی دہشتگرد کو سزا نہ ملنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے

امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی وجہ سے پوری دنیا میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی وجہ سے پوری دنیا میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ نواز حکمران ڈرون حملے بند نہیں کروا سکتے، ڈرونز گرانے اور نیٹو سپلائی بند کرنے پر پوری قوم متحد ہے، فضل الرحمن اور منور حسن ڈرون حملے اور خودکش حملے کرنے والوں کی یکساں مذمت کریں، ریاست اور دفاعی اداروں کے خلاف لڑنے والوں کو مجاہد قرار دینا قاتلوں کی حوصلہ افزائی ہے، کالے دھن اور کالے من والوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کسی دہشتگرد کو سزا نہ ملنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، سنی اتحاد کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، نالائق اور نااہل حکمرانوں نے قوم کو ذلت اور اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی وجہ سے پوری دنیا میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی ہدایات پر بننے والی حکومتی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، اسمبلیوں میں غریب عوام کیلئے کوئی آواز بلند نہیں ہوتی، ٹیکس چور اور قرضہ خور اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، انقلاب کے بغیر پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، عوام کی بے بسی اور حکمرانوں کی بےحسی کی انتہا ہوگئی ہے، ظلم اور جرم کا مقابلہ کرنے کے لیے علماء و مشائخ عملی کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ کے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کی جائیں، حقیقی علماء اسلامی ریاست میں مسلح بغاوت کی سوچیں رد کریں، کالے دھن کو سفید کرنے کی حکومتی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ حکومت کی عوام کش پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ ڈرون حملوں سے بچنے کے لیے ملکی و غیرملکی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ معاشی مشکلات کے خدشے کو امریکی غلامی کا جواز بنانا ایمان کی کمزوری ہے۔ امریکہ ڈرون حملے بند نہیں کرتا تو امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ ریاستی ادارے دہشت گردوں کی پرورش کی پالیسی چھوڑ دیں۔ سامراج کی غلامی نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا انتہاپسندوں کا ہتھیار بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 326477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش