0
Sunday 1 Dec 2013 23:59

جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کا انعقاد ہر صورت ہو گا، ملت جعفریہ گلگت

جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کا انعقاد ہر صورت ہو گا، ملت جعفریہ گلگت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن اور دیگر ملی تنظمیوں کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل گلگت مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی صوبائی سیکرٹریٹ ایس یو سی گلگت میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) ہر صورت ہو گا۔ یوم حسین کا پروگرام گذشتہ نو سالوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے جب سے یونیورسٹی معرض وجود میں آئی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ یونیورسٹی کے نقص امن کو اس پروگرام اور پچھلے سال ہونے والے واقعے سے مربوط نہ کیا جائے۔ اجلاس میں اراکین نے مزید کہا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی کے دباو میں آ کر پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو گلگت کے تمام سکولوں اور کالجوں میں یوم حسین (ع) کا انعقاد ہو گا اور یونیورسٹی میں بھی طلباء کو پرامن طریقے سے پروگرام کرنے کی اجازت دی جائے، بصورت دیگر حالات کی تمام ذمہ داری وی سی اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر ایک وفد کے صورت میں وی سی اور مقامی انتظامیہ سے بھی جلد ملاقات کرنے اور پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 326509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش