0
Monday 2 Dec 2013 10:42

دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے نیٹو سپلائی کے شبہ میں 5 کنٹینرز کو روک لیا

دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے نیٹو سپلائی کے شبہ میں 5 کنٹینرز کو روک لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا نویں روز بھی رنگ روڈ پر نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا جاری رہا اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے نیٹو سپلائی کے شبہ میں 5 کنٹینرز کو روک لیا ۔دھرنا میں کے پی کے 9 سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے کارکن نیٹو سپلائی کے شبہ میں گاڑیوں کو چیک کر رہے تھے، اس دوران 5 کنٹینرز کو روک لیا تاہم رکن صوبائی اسمبلی کے کہنے پر ان کنٹینرز کو جانے دیا گیا ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتیں گزشتہ 9 روز سے ڈرون حملوں کی بندش کے لئے نیٹو سپلائی کو روکے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں نیٹو سپلائی اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند نہیں کرتا ۔رنگ روڈ حیات آباد انٹرچینج کے قریب پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے رضا کاروں کا دھرنا جاری ہے۔کارکن کنٹینرز کو روک کر کاغذات چیک کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اب تک متعدد کنٹینر نیٹو سامان لے جانے کے شک میں واپس بھیجے جا چکے ہیں۔تاہم افغان رانزٹ ٹریڈ کے تحت جانے والے کنٹینرز اور دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت بدستور جاری ہے۔ دھرنے میں شریک افراد کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں، کوہاٹ اور دیر میں بھی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنے دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 326558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش