0
Monday 2 Dec 2013 10:45

پی ٹی آئی کے دھرنے جاری، حکمرانوں کو اقتدار کی فکر جبکہ امریکی ناراضگی سے ڈرتے ہیں، عمران

پی ٹی آئی کے دھرنے جاری، حکمرانوں کو اقتدار کی فکر جبکہ امریکی ناراضگی سے ڈرتے ہیں، عمران
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کو ملک کی نہیں اقتدار کی فکر ہے, امر یکہ کی ناراضگی سے ڈرتے ہیں, ڈرون حملوں کی بندش کیلئے ملک میں بزدل نہیں جرات مند حکومت کی ضرورت ہے, ہم نے نٹیو سپلائی روکنے کا فیصلہ ملک کے مفاد میں کیا اس کے بدلے میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں, مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کی پالیساں ایک ہیں, ملک میں کر پشن, مہنگائی اور بے روز گاری سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکا,  22دسمبر سے مہنگائی کیخلاف احتجاج کا آغاز کیا جائیگا, بلدیاتی انتخابات میں عوام کا فیصلہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ۔

تحر یک انصاف ساہیوال کے صدر شکیل نیازی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ کو حکمرانوں کی کوئی فکر نہیں کیونکہ ا نہیں پتہ ہے اوپر سے ڈرون حملوں کی مذمت کرینگے مگر اندر سے ان کے حمایتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے بہت سے وعدے کیے لیکن آج کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا طوفان آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا ڈرون حملے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ڈرون حملوں کی بندش تک کسی بھی صورت نیٹو سپلائی بحال نہیں کی جائے گی‘ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کسی اور حمایت کی ضرورت نہیں اور ہم عوام کی امنگوں کے مطابق سیاست کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 326559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش