QR CodeQR Code

راولپنڈی میں بےگناہ عزاداروں کی گرفتاریوں کیخلاف اسکردو میں دھرنا جاری

2 Dec 2013 18:08

اسلام ٹائمز: حسین آباد اسکردو میں سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں گلگت بلتستان کے طلباء اور عوام کی گرفتاریوں کے خلاف دھرنا جاری ہے، جبکہ کے ٹو اور سیاچن روڈ چھ گھنٹوں سے بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں گلگت بلتستان کے عوام اور طلباء پر تشدد اور بےجا گرفتاریوں کے خلاف حسین آباد اسکردو میں دھرنا جاری ہے۔ دھرنا حسین آباد، تھورگو اور گول کے عوام کی جانب سے دیا گیا ہے، جس کے باعث اسکردو تا کے ٹو، سیاچن اور دیگر سرحدی علاقوں کے لیے راستہ بند ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی میں انتظامیہ کی یکطرفہ کارروائی اور متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج ہیں۔ احتجاجی مظاہرین سے علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، علامہ آغا علی رضوی اور شیخ علی احمد نوری نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے اور اب تک مساجد اور امام بارگاہوں کو شہید کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے بےگناہ عزاداروں اور گلگت بلتستان کے طلباء کو گرفتار کر رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء بلخصوص رانا ثناءاللہ دہشت گردوں کی پشت پناہی سے باز رہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں بےگناہ عزاداروں کے گھروں پر چھاپوں اور بےجا گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 326714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/326714/راولپنڈی-میں-بےگناہ-عزاداروں-کی-گرفتاریوں-کیخلاف-اسکردو-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org