0
Tuesday 3 Dec 2013 11:02

حکومت اور فوج کو طالبان سے مذاکرات کی بجائے جہاد کرنا چاہئے، سنی تحریک

حکومت اور فوج کو طالبان سے مذاکرات کی بجائے جہاد کرنا چاہئے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد میں جماعت کے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد عثمان حیدر نقوی نے کہا ہے کہ اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین اور پنڈی بھٹیاں کے ذمہ داروں محمد رضوان قادری، محمد ابرار قادری، محمد منظور سیالوی اور کاشف قادری کے ہمراہ ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیؑ نافذ کر دیا جائے تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور مسلح افواج طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے انکے خلاف جہاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 326876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش