QR CodeQR Code

یورپ کی اندھی تقلید تباہی کا راستہ ہے

شیعہ سنی کو لڑانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، صاحبزادہ حامدرضا

3 Dec 2013 18:44

اسلام ٹائمز: علما و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی کے دہشت گردوں سے تعلقات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، حکومت پنجاب یونیورسٹی کو غنڈہ عناصر سے پاک کرنے اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان سے نجات کے ایجنڈے پر قومی قیادت متحد ہو جائے، چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی کچھ کریں، حکومت، سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائے، فرقہ واریت کا زہر معاشرے میں پھیل گیا ہے، غیرملکی مذہبی مداخلت روکے بغیر امن ممکن نہیں، شیعہ سنی کو لڑانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان مافیا سسٹم کے تحت چلایا جا رہا ہے، حکام اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں، حکام خوشحال اور عوام بدحال ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن سپاہ مصطفی کے مرکزی صدر علامہ محمد صادق سیالوی، تاجدارِ ختم نبوّت فاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ شمس الزمان قادری اور صاحبزادہ محمد غوث رضوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو بھوکے ننگے غریب لوگ حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے، یورپ کی اندھی تقلید تباہی کا راستہ ہے، قومی وسائل لوٹنے والوں کا بےرحم احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے دہشت گردوں سے تعلقات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، حکومت پنجاب یونیورسٹی کو غنڈہ عناصر سے پاک کرنے اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ غیرملکی بینکوں میں موجود ملک کا پیسہ واپس آ جائے تو تمام قرضے ادا ہو جائیں گے۔ مہنگائی حکمرانوں کو بلدیاتی الیکشن میں مہنگی پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 327042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327042/شیعہ-سنی-کو-لڑانے-کی-سازشیں-کامیاب-نہیں-ہونے-دیں-گے-صاحبزادہ-حامدرضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org