QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،اے ٹی آئی

3 Dec 2013 19:05

اسلام ٹائمز:رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں سے ایسی انتہا پسند تنظیموں کا مکمل صفایا کیا جائے، پروفیسرز اور وائس چانسلر سیّد مجاہد کامران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ثابت قدمی سے یونیورسٹی سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام سیّد آفتاب عظیم بخاری اور مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر اظہر محمود، سلمان چوہدری، حافظ علی احمد سندھیلوی، ضیا ء الرحمن فاروقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس آپریشن سے پنجاب یونیورسٹی سے قبضہ مافیا اور غنڈہ گردی کا خاتمہ ہو گا،انجمن طلباء اسلام اور اہل سنت کی تمام جماعتیں اس کامیاب آپریشن اور اچھے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں سے ایسی انتہا پسند تنظیموں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام سیّد آفتاب عظیم بخاری نے مزید کہا کہ پروفیسرز اور وائس چانسلر سیّد مجاہد کامران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے ثابت قدمی سے یونیورسٹی سے قبضہ معافیا کا خاتمہ کیا، آئندہ بھی کسی کو پنجاب یونیورسٹی کو اجارہ داری قائم نہیں کرنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 327050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327050/پنجاب-یونیورسٹی-میں-قبضہ-مافیا-کیخلاف-آپریشن-کا-خیرمقدم-کرتے-ہیں-اے-ٹی-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org