0
Tuesday 3 Dec 2013 20:13
پنجاب کی صوبائی حکومت تکفیری گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے

حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو عوامی مزاحمت سے دہشتگردی روکیں گے،ناصر شیرازی

نواز شریف پورے ملک میں دہشتگردوں کو پھیلا رہے ہیں، فیصل رضا عابدی
حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو عوامی مزاحمت سے دہشتگردی روکیں گے،ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں علامہ دیدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان اور چوہدری نثار اور رانا ثناءاللہ کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جس کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ اور صوبائی وزیر قانون راناءثنا اللہ پر عائد ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس میں علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ابوذر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے بھی شرکت کی۔

سید ناصر شیرازی نے کہا علامہ دیدار حسین شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت تکفیری گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے، کراچی میں کون سا آپریشن ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا عوامی مزاحمت سے دہشت گردی کو روکیں گے، جس کیلئے شیعہ سنی جماعتیں متحد ہو رہی ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا وہ نام نہاد دفاع پاکستان کونسل کو نہیں مانتے جو بات تو پاکستان کے دفاع کی کرتے ہیں لیکن طالبان کی حامی بھی ہیں۔ انہوں نے 5 جنوری کو اسلام آباد میں شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے کنونشن کا اعلان بھی کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل علامہ دیدار حسین کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت لاشیں اٹھا لیں اب سڑکوں پر نکلیں گے شیعہ، سنی ہلاکتوں پر کیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا، طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ سینٹیر فیصل رضا عابدی نے کہا وہ حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہیں اگر دہشت گردی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کرینگے اور پھر ملک میں مارشل لاء نافذ ہو گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفرت اور اشتعال پھیلانے والے فساد کے اڈوں کو مسمار کیا جائے، پہلے ایک لال مسجد تھی اب سینکڑوں ایسی مساجد سوالیہ نشان بن چکی ہیں جہاں سے مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے فتوی جاری ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 327078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش