0
Tuesday 3 Dec 2013 21:02

کراچی میں جنوبی افریقا کی غیر قانونی سمیں استعمال کرنیکا انکشاف

کراچی میں جنوبی افریقا کی غیر قانونی سمیں استعمال کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ  کراچی میں غیر قانونی سمیں سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور شہر میں جنوبی افریقا کی سمیں بھی استعال کی جا رہی ہیں، شہر میں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ان عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گا، آپریشن کے خاتمے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ کراچی میں بعض جرائم پیشہ افراد طالبان کا نام لے کر بھی بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ بڑی بڑی سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں، فہرست میں موجود 500 جرائم پیشہ افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، سیاسی جماعتوں کو کراچی سے اگر محبت ہے تو ان افراد سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی نئی عدالت بننے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مقدمات چلانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی لندن کی طرح جلسے جلوسوں کے لئے ایک مقام ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 327091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش