0
Tuesday 3 Dec 2013 22:42

مرکزی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

مرکزی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ چند مہینوں سے دہشت گردی کیخلاف رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مدد سے آپریشن کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، لیکن دہشتگرد شہر میں آزادانہ گھوم رہیں ہے اور معصوم انسانوں کی جانوں سے ہولی کھیل رہے ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت نے قاتلوں کو کھُلی چھوٹ دے رکھی ہے، جبکہ قانون کوئی اقدام نہیں کر رہا۔ دو دن قبل دو سگے بھائیوں کو بڑی بےدردی سے قتل کرکے سفاک قاتل بھرے بازار سے بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ اب مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء مولانا دیدار علی اور اُن کے محافظ کو دہشتگردوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ 

بیان میں کہا گیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اہل تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم حکومت وقت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بےنقاب کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ ورنہ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہوئے۔ اس ظالم حکومت کیخلاف تحریک چلانے پر مجبور ہو جائینگے۔ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین و استحکام پاکستان پر یقین رکھتی ہے اور اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ میدان عمل میں جدوجہد کرتی رہے گی۔

خبر کا کوڈ : 327122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش