QR CodeQR Code

ہمیں ایسی جمہوریت نہیں چاہیے جو ہمار اتحفظ نہ کرسکے، علامہ اقتدار نقوی

4 Dec 2013 08:01

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں امریکی غلام اور شیعہ نسل کشی پر متفق ہیں۔


اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدارحسین جلبانی اور اُن کے محافظ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں امریکی غلام اور شیعہ نسل کشی میں برابر کی شریک اور متفق ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا ُنہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدارنقوی کا کہناتھا کہ اگر موجودہ جمہوری حکومت اہل تشیع مسلمانوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو ہمیں ایسی جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں ایسی جمہوریت جو ہمیں تحفظ نہ دے سکے اُس سے فوج بہتر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہے سانحہ راولپنڈی ہو یا آج کا سانحہ کراچی جس سے صرف فرقہ واریت کو ہوا نہیں دی جارہی بلکہ اس سے اسلام کو بدنام اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 327200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327200/ہمیں-ایسی-جمہوریت-نہیں-چاہیے-جو-ہمار-اتحفظ-نہ-کرسکے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org