QR CodeQR Code

پچھلے چالیس سال میں امریکا کی عزت میں کمی آئی ہے، امریکی عوام

4 Dec 2013 13:54

اسلام ٹائمز: دہشت گردی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 50فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں کے بہترنتائج برآمد ہو رہے ہیں اوراس سےامریکا پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے.


اسلام ٹائمز۔ طاقت کے نشے میں مست سپرپاور امریکا کا دور اب ختم ہونے کوہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 70فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ 40 سال میں پہلی مرتبہ امریکا کی طاقت اور اہمیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ واشنگٹن کے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق 40سال میں پہلی مرتبہ امریکیوں کی اکثریت کو ایسا لگنے لگا ہے کہ امریکہ کی طاقت اوراہمیت کم ہو رہی ہے، 70فیصد افراد کا کہنا ہے کہ امریکا کی عزت بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔ سروے کے مطابق امریکیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے صدر باراک اوباما کی خارجہ پالیسی سے اختلاف کیا، 50 فیصد سے زائد امریکیوں کا کہنا تھا کہ امریکا کو صرف اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے جبکہ 56 فیصد لوگ صدراوباما کی خارجہ پالیسی کے حامی نہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 50فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں کے بہترنتائج برآمد ہو رہے ہیں اوراس سےامریکا پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، حیران کن طورپرصرف 14 فیصد افراد نے اکثریت کے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 327282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327282/پچھلے-چالیس-سال-میں-امریکا-کی-عزت-کمی-آئی-ہے-امریکی-عوام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org