0
Wednesday 4 Dec 2013 17:13

سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا علامہ دیدار علی کی شہادت پر اظہار تعزیت

سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا علامہ دیدار علی کی شہادت پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کی اندوہناک شہادت پر مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹریٹ میں رہنماؤں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس موقع سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید فیصل رضا عابدی صوبائی سیکرٹریٹ آئے، جہاں انہوں نے رہنماؤں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے واقعات میں نشانہ بننے والوں کی تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے سانحہ راولپنڈی کی بھی مذمت کی اور اس کے حقیقی ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی۔

سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل علامہ دیدار علی کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت لاشیں اٹھا لیں اب سڑکوں پر نکلیں گے، شیعہ، سنی ہلاکتوں پر کیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا، طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ سینٹیر فیصل رضا عابدی نے کہا وہ حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہیں اگر دہشت گردی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کرینگے اور پھر ملک میں مارشل لاء ہی نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا نواز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں شریفوں کا محل دہشت گردوں کا بڑا ٹھکانہ ہے، جہاں انہیں پناہ دی گئی ہے اور رانا ثناء اللہ کو دہشت گردی کی وزارت دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفرت اور اشتعال پھیلانے والے فساد کے اڈوں کو مسمار کیا جائے، پہلے ایک لال مسجد تھی اب سینکڑوں ایسی مساجد سوالیہ نشان بن چکی ہیں، جہاں سے مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے فتوی جاری ہو رہے ہیں۔ سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا وہ حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہیں، اگر ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کرینگے اور پھر حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 327370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش