QR CodeQR Code

غداری کیس، خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

4 Dec 2013 17:43

اسلام ٹائمز: دوران سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ درخواست پر دو اعتراضات ہیں اس لئے آپ اسے مناسب فورم پر لے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے کے لئے خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست کے قبل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ درخواست پر دو اعتراضات ہیں اس لئے آپ اسے مناسب فورم پر لے جائیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست سماعت کیلئے منظور کرے، تو اعتراضات دور کر دیئے جائیں گے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 327390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327390/غداری-کیس-خصوصی-عدالت-کے-قیام-کیخلاف-درخواست-پر-فیصلہ-محفوظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org