0
Wednesday 4 Dec 2013 18:38

عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے،رحمت وردگ

عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے،رحمت وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ڈالر کو ہمیشہ ’’پر‘‘ لگ جاتے ہیں اور اب 5 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے اضافہ اس بات کا غماز ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے بجائے معاشی بحران کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اولین مشن صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کا تحفظ اور انہیں فائدہ پہنچانا ہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے براہ راست صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کو فائدہ پہنچتا ہے اسی لئے جان بوجھ کر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جنرل سیکرٹری کراچی سٹی قاری ظہور احمد بھٹی سعیدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے بعد جب فارن کرنسی اکاؤنٹ منجمد کئے تھے تو رات کے وقت حبیب بینک کھلواکر اپنے ڈالرز ٹرانسفر کرائے اور اس پر اعتراض کرنیوالے ایف آئی اے کے ایک عہدیدار کو عہدے سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی گزشتہ حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائر بہت کم ہوگئے تھے اور مارک اپ کی شرح 25% تک پہنچ گئی تھی اور اس وقت ڈالر82 روپے کا ہوچکا تھا مگر جنرل مشرف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈالر59 روپے پر لاکر مارک اپ کی شرح 4% تک کردی تھی اور نوازشریف کی حکومت میں اپنا کاروبار سمیٹ کر دبئی جانیوالے دوبارہ پاکستان آرہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور لوگ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ ڈالرز اور سونے کی خریداری عروج پر ہے، جب بھی عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ جاتا ہے تو ڈالرز اور سونے کی خریداری عروج پر پہنچ جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 327408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش