0
Wednesday 4 Dec 2013 18:46
منصورہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے

قیام پاکستان کے مخالف فرقہ پرست دہشتگردی میں ملوث ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

قیام پاکستان کے مخالف فرقہ پرست دہشتگردی میں ملوث ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر گہری سازش ہے، آپریشن کے باوجود کراچی میں قتل و غارت میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ قیام پاکستان کے مخالف فرقہ پرست دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ چیئرمین نادرا کی برطرفی دھاندلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ سرکاری درباری ضابطہ اخلاق قبول نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والوں نے امریکہ کو خوش کیا ہے۔ عوام امریکہ سے نفرت اور حکام محبت کرتے ہیں۔ منصورہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے۔ ان خیالات کل اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والوں سے پاک کیا جائے، پچاس ہزار شہداء کے ورثاء طالبان کے حامیوں کے گھروں کے سامنے دھرنا دیں گے، دہشت گردی کے معاملے میں حکومتی پالیسی گو مگو اور ابہام کا شکار ہے، حکمران بتائیں کہ ہماری نیشنل سکیورٹی پالیسی کیا ہے۔ کیا حکمران دہشت گردوں کے ہاتھوں آخری پاکستانی کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مزید کہا کہ عوامی مسائل سے ارباب اختیار کی لاتعلقی افسوسناک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول صومالیہ سے بھی بدتر ہے۔ حکومت میڈیا ہاؤسز کا تحفظ یقینی بنائے، اداروں کی نجکاری نہیں اصلاح کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 327412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش