0
Wednesday 4 Dec 2013 21:50

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے ’’یوم حسین (ع)‘‘ کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے ’’یوم حسین (ع)‘‘ کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ میں گذشتہ سال کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ’’یوم حسین (ع)‘‘ کے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ آئی ایس او کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری توحید علوی مطابق پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم سینکڑوں شیعہ و سنی طلباء ہر سال ’’یوم حسین (ع)‘‘ کا انعقاد کرتے ہیں۔ جس کا مقصد وصیتِ حضرت امام حسین (ع) پر عمل کرتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے یزیدِ وقت کے خلاف لوگوں کی بیداری اور مسلمانوں کے درمیان اتفاق و اتحاد، یکجہتی اور وحدت کو فروغ دینا ہے۔ اس سال بھی پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اجازت اور مناسب جگہ طلب کی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے جگہ دینے سے انکار کردیا اور موقف جاری کیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں طلباء کی جانب سے ’’یومِ حسین (ع)‘‘ منانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
توحید علوی نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام انتہائی شرمناک ہے۔ پشاور یونیورسٹی میں سینکڑوں زیر تعلیم طلباء کے بنیادی اور مذہبی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ 1973ء کے آئین کی روسے ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ’’امام حسین (ع)‘‘ کسی ایک مکتبہ فکر کے امام نہیں بلکہ ساری انسانیت کے محسن ہیں۔ ہم ہر حال میں ’’یوم حسین (ع) کا انعقاد کریں گے۔ علاوہ ازیں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے مسولین نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کے اس شرمناک موقف کے حوالے سے کل پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 327413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش