0
Wednesday 4 Dec 2013 19:43

2014ء کے بعد بھی پاک افغان خطہ چھوڑنیکا ارادہ نہیں، امریکہ

2014ء کے بعد بھی پاک افغان خطہ چھوڑنیکا ارادہ نہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا 2014ء کے بعد پاک افغان خطہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طویل مدت خطے کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ایشیا میں امریکی ترجیحات سے متعلق بریفنگ میں محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری نشا دیسائی نے کہا کہ پاک افغان خطے میں امریکی موجودگی دیرپا ہوگی، سوویت جنگ کے بعد مکمل انخلاء سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اس خطے سے کہیں نہیں جا رہا، اور علاقائی قوتوں کے ساتھ طویل مدت تک کام کرتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت دونوں کا کردار چاہتا ہے، بھارت نے افغانستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس کا کردار ہوگا۔
 امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ افغانستان اور پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کرغیزستان اور تاجکستان سے بجلی کی درآمد کے منصوبوں پر مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پورے خطے پر مثبت اثرات ہوں گے، امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کوششوں کو حمایت کرتا ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، تاہم امریکہ کا اس میں کوئی کردار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 327441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش