QR CodeQR Code

حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کی ذمہ دار صیہونی ریاست ہے، ایرانی وزارت خارجہ

5 Dec 2013 10:32

اسلام ٹائمز: اپنے بیانیہ میں ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صیہونی حکومت کیطرف سے مسلط کی گئی جنگوں میں اس شہید نے اس جعلی ریاست کو شکست دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا، اس لئے اس مجرمانہ دہشتگردی کی تمام تر ذمہ داری اس صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایرن کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ حزب کے کمانڈر حسان اللقیس کے مجرمانہ قتل کی ذمہ داری صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر پر قاتلانہ حملے اور اسکے نتیجے میں ان کی شہادت کے دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مرضیہ افخم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کی گئی جنگوں میں اس شہید نے اس جعلی ریاست کو شکست سے دوچار کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا، اس لئے اس مجرمانہ دہشتگردی کی تمام تر ذمہ داری اس صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایران اسلامی مقاومت تنظیم حزب اللہ کے اس سینیئر کمانڈر کی شہادت پر انکے خانوادے اور انکے مبارز ساتھیوں کو تبریک و تسلیت پیش کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 327560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327560/حزب-اللہ-کے-کمانڈر-کی-شہادت-ذمہ-دار-صیہونی-ریاست-ہے-ایرانی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org