0
Monday 20 Apr 2009 09:29

افغان صدر کا امریکا طالبان مذاکرات کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار

افغان صدر کا امریکا طالبان مذاکرات کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار
کابل ... افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا کی جانب سے مزاحمت پر قابو پانے کے لیے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت متفق نہ ہو بات چیت کامیاب نہیں ہوگی۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ اگر امریکا کچھ طالبان کمانڈرز کے ساتھ مقامی طور پرجوڑ توڑ سطح کی ڈیل کرنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن افغان انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر امن عمل کسی بھی حد تک موثر نہیں ہوگا۔حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان ارکان سے کوئی بھی ڈیل افغان حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت ہونی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کو ان کی جدوجہد کے خاتمے اور مقامی رضا کارفورس میں شامل کرنے کی ترغیب کے لیے امریکی ملٹری کمانڈرز کے ان سے براہ راست مذاکرات کی حکمت عملی نقصان دہ ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 3276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش