0
Thursday 5 Dec 2013 18:37

پشاور، ڈاکٹر کا اغوا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ساتھیوں کا او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری

پشاور، ڈاکٹر کا اغوا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ساتھیوں کا او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں معروف معالج ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیکل سی وارڈ کے انچارج اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر امجد تقویم منگل کی شب حیات آباد فیز سیون میں نماز عشاء کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کر لیا جس کے خلاف پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہڑتال کا اعلان کیا۔ ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے ہسپتال کے احاطے میں احتجاج بھی کیا۔اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امجد تقویم کو 72 گھنٹے میں بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 327748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش