QR CodeQR Code

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال علاج کیلئے ناکافی ہیں، جماعت اسلامی

5 Dec 2013 23:22

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی ملتان کے رہنمائوں کا کہناتھا کہ ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ڈاکٹروں کی توجہ حاصل ہے نہ ادویات میسر ہیں۔ ملتان جنوبی پنجاب کا نمائندہ علاقہ ہے جہاں مختلف علاقوں کے علاوہ بلوچستان سے بھی مریض علاج کیلئے تشریف لاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان میاں آصف محمود اخوانی، ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات حافظ ذیشان شبیر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات سے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ عملہ کا رویہ بھی گستاخانہ ہے۔ مریضوں اور ان کے لوحقین کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر جیسا مہذب اور مسیحانہ پیشہ اب صرف پیسے کمانے میں مصروف ہے۔ کئی کئی دن تک مریضوں کو بے سرو سامان چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بے بس عوام کے پاس خاموش رہنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ محکمہ صحت رو بروز زبوں حالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ڈاکٹروں کی توجہ حاصل ہے نہ ادویات میسر ہیں۔ ملتان جنوبی پنجاب کا نمائندہ علاقہ ہے جہاں مختلف علاقوں کے علاوہ بلوچستان سے بھی مریض علاج کیلئے تشریف لاتے ہیں۔ غریب اور بے بس عوام کو اہنی ساری کمائی لواحقین کی دادرسی میں صرف کرنی پڑ جاتی ہے۔ حکومتی ہسپتال ہونے کے باوجود علاج پر ہزاروں اور لاکھوں خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال علاج کیلئے ناکافی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر ٹاؤن کی سطح پر بڑے ہسپتال قائم کرے اور عوام کو مفت علاج مہیاکرنے میں مؤثر اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 327814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/327814/بڑھتی-ہوئی-آبادی-کے-پیش-نظر-نشتر-ہسپتال-اور-کارڈیالوجی-علاج-کیلئے-ناکافی-ہیں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org