QR CodeQR Code

ہندوستانی بحریہ ایران کی بحریہ سے تعاون بڑھائے گی

6 Dec 2013 19:18

اسلام ٹائمز: ملاقات ميں ممبئی جانے والے ايرانی بحری بيڑے کے کمانڈر بابک بلوچ نے بھی دوطرفہ تعاون کی توسيع کی اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سلامتی اور سيکورٹی کے تحفظ کے لئے جس ميں تجارتی امور بھی شامل ہيں دونوں ملکوں کو دوطرفہ تعاون کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی بحريہ کی مغربی کمان کے کمانڈر نے خليج فارس اور بحر ہند ميں اسلامی جمہوريہ ايران کی فوج کی بحريہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور ديا ہے، ہندوستانئ بحريہ کی مغربی کمان کے سربراہ ايڈميرل شيکھر سنہا نے ممبئی ميں ايرانی بحريہ کے 28ويں بيڑے کی استقباليہ تقريب ميں کہا کہ ہم ايرانی بحريہ کے ساتھ اپنا تعاون فروغ دينا چاہتے ہيں، اس بحری بيڑے کے ساتھ يونس نامی ايرانی آبدوز اور گروپ کے کمانڈر بابک بلوچ بھی ممبئی پہنچے ہيں، ہندوستانی بحريہ کی مغربی کمان کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی بحريہ دونوں ملکوں کے مشترکہ بحری تعاون کے دائرے ميں اپنا ايک بحری جہاز ايران کے جنوبی ساحل بندر عباس روانہ کرنا چاہتا ہے، اس ملاقات ميں ممبئی جانے والے ايرانی بحری بيڑے کے کمانڈر بابک بلوچ نے بھی دوطرفہ تعاون کی توسيع کی اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سلامتی اور سيکورٹی کے تحفظ کے لئے جس ميں تجارتی امور بھی شامل ہيں دونوں ملکوں کو دوطرفہ تعاون کرنا چاہئے، ايرانی بحريہ کا 28واں بحری بيڑا جو جمعرات کو ممبئی پہنچا ہے، تين دنوں تک وہاں قيام کرے گا، اس درميان ايران اور ہندوستان کی بحريہ کے عہديداروں کی ملاقاتوں ميں باہمی تعاون اور دلچسپی کے معاملات پر بات چيت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 328053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328053/ہندوستانی-بحریہ-ایران-کی-سے-تعاون-بڑھائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org