0
Friday 6 Dec 2013 19:55

پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کا نیلسن منڈیلا کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کا نیلسن منڈیلا کی وفات پر رنج و غم کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر عظیم انقلابی قائد اور اپنی قوم کے نجات دہندہ نیلسن منڈیلا کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ کو نوآبادیاتی تسلط سے آزادی دلانے اور ایک آزاد مملکت کے قیام کیلئے جس ایثار و قربانی کی مثال پیش کی ہے وہ تاریخ عالم میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پرامن طور پر ملک میں تبدیلی لانے والے عظیم رہنماء نیلسن منڈیلا نے اپنے قوم و ملک کو سیاسی و معاشی آزادی دلانے کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کی پاداش میں اٹھائیس 28 سال جیل کی اذیتوں اور صعوبتوں کو برداشت کیا لیکن ان کی پائے استقامت میں کبھی لغزش نہیں آئی۔
 
غنویٰ بھٹو نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی شخصیت پس ماندہ اور محکوم اور آزادی کی امنگ رکھنے والے عوام کیلئے ایک روشن مینار کا درجہ رکھتے تھے اور آج کے بین الاقوامی صورتحال کے پس منظر میں سامراجی قوتوں بالخصوص امریکا کی جانب سے پس ماندہ اور استحصال زدہ عوام پر تسلط جمانے کی پالیسی کے خلاف جدوجہد کرنے والے عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ غنویٰ بھٹو نے نیلسن منڈیلا کے لواحقین، ان کے پیروکاروں اور جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ، انکی پارٹی اور پاکستانی عوام نیلسن منڈیلا کی وفات کے اس غمگین موقع پر ان کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 328070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش