QR CodeQR Code

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات کیلئے دفعہ 144 نافذ

6 Dec 2013 20:54

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران چھ دسمبر سے دس دسمبر تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشے اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ داخلہ اور قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سات دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں اور ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی دس دسمبر تک عائد رہے گی۔ پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہو گی۔ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 328089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328089/بلوچستان-بلدیاتی-انتخابات-کیلئے-دفعہ-144-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org