QR CodeQR Code

گلگت، وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ، عوامی مایوسی کا شکار، کوئی اہم اعلان نہیں کیا گیا

7 Dec 2013 12:32

اسلام ٹائمز: توقع تھی کہ میاں محمد نواز شریف اس موقع پر سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی کے خاتمے سمیت اہم منصوبوں کا اعلان کرینگے مگر ایک روزہ دورے میں عوام کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ اقتدار پر فائز ہونے کے بعد اپنے پہلے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے عوامی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور توقعات کے برعکس کوئی اہم اعلان نہیں کرکے نا صرف عوام بلکہ لیگی کارکنان کو بھی سخت مایوس کر دیا۔ تفصیلات کے مطاق جمعہ کے روز جب وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے تو توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی کے خاتمے سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے مگر انہوں گلگت ائیرپورٹ کے نئے ٹرمینل کے افتتاح، جی بی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد ایک مختصر سی تقریب میں کوئی اہم اعلان نہ کرکے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم کے دورے کو مایوس کن قرار دیا جا رہا ہے جبکہ سیاسی مخالفین اسے سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 328204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328204/گلگت-وزیراعظم-کا-ایک-روزہ-دورہ-عوامی-مایوسی-شکار-کوئی-اہم-اعلان-نہیں-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org